Thursday 24 March 2016

این جی او کے پروگرام

این جی او کے پروگراما ا
میں نے انکل گوگل پر سرچ کیا کہ پاکستان میں کتنی انٹرنیشنل این جی او کام کر رہی ہے ، خیر سرچ کرنے کی دیر تھی کہ ایک لمبی لسٹ کا رجسٹر اوپن ہو گیا ،، کچھ کی ویب سائٹ کنگالی تو ایسا محسوس ہوا جیسے این جی او نے پاکستان کو جنت بنا دیا ہو ، بڑے بڑے سلوگن ، تصویروں کا انبار ، انٹرنیشنل کانفرنس جس میں غریب عورتیں ایکا دوکا نظر آ رہی تھی ! خیر ایکا دوکا غریب عورتیں بھی وہ جن کو آلہ کار بنا کر یا تو فنڈنگ لی جاتی ہے یا پھر مخصوص ایجنڈے کا فروغ دیا جاتا ہے ! تقریبا ہر دوسری این جی او میں کچھ پروگرام بہت مشترکہ تھے ، جیسے کہ " صنفی برابری کے پروگرام " سوال یہ ہے کہ یہ صنفی برابری ہے کیا ؟ مرد عورت کے برابر ہے یا عورت مرد کے برابر ؟ مساوات کے تعین میں کون کون سے پہلو آ جاتے ہیں ؟ پاکستان میں کام کرنے والی خاص کر عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی این جی او کا کام "ملا سے کھلی جنگ" جیسے محاذ سے آگے کچھ نظر نہیں آیا ، ان این جی او کا سوشل ورک بلکل نواز شریف کی بجلی پروگراموں جیسا ہے ،جو صرف اور صرف اشتہاروں میں ہی نظر آتا ہے !
این جی او کے پروگرام سے مستفید ہونے والے حضرات ضرور کمنٹس کریں !
بقلم مولوی روکڑا

No comments:

Post a Comment